23 نومبر 2025 - 20:03
ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

بے روزگاری کی شرح اور معاشی مسائل کے پیش نظر امریکی عوام اسرائیل کو لامحدود امداد کی پالیسی کے مخالف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اسرائیل کو نہیں بلکہ امریکہ کو امریکی حکام کی پہلی ترجیح ہونا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیل کے لئے امریکی مالی امداد ایک مستقل اصول ہے جو تمام ریپبلکن اور ڈیموکریٹک حکومتوں میں ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) کے مطابق، 1948 سے 2024 تک، امریکہ نے اسرائیل کو 310 بلین ڈالر کی اقتصادی اور فوجی امداد بھیجی ہے۔ 7 اکتوبر کے بعد امداد کی رقم میں تیزی سے اضافہ ہؤا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ نے 7 اکتوبر 2023 سے 7 اکتوبر 2024 تک ـ یعنی صرف ایک سال کے دوران ـ اسرائیل کو 18 بلین ڈالر کی فوجی امداد بھیجی جو کہ ایک بے مثال رقم تھی۔

ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر اور اسرائیل کی کٹر حامی، نکی ہیلی (Nikki Haley) نے 2024 میں مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران اسرائیلی توپ خانے کے گولوں پر لکھا: "انہیں ختم کرو۔ امریکہ ہمیشہ اسرائیل سے پیار کرتا ہے۔"

ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

لیکن ایک سال بعد، نکی ہیلی کے بیٹے، نالین ہیلی (Nalin Haley) نے ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: "اگر اسرائیلی امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، تو انہیں ہماری سیاست میں مداخلت بند کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں غیر ملکی امداد پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے، ہمیں انہیں پیسہ دینا بند کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی پیسوں کا ایک فیصد بھی کہیں اور نہیں جانا چاہئے، وہ بھی ایسے حال میں کہ ہمارے اپنے لوگ غریب ہیں؛ ہمارے اسکولوں کی حالت رسوا کن ہے، ہمیں اسکولوں کے لئے بیرونی قرضوں کی سخت ضرورت کیوں ہے؟ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے لئے بہت زیادہ قرضوں کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں غیر ملکیوں کی لابنگ کا سد باب ہونا چاہئے؛ امریکی پالیسیوں سے دوسرے ممالک کے مفادات کو کیوں مد نظر رکھا جاتا ہے؟ اگر ہم امداد بند کر دیں تو امریکہ میں بیرونی اثر و رسوخ کا بہت زیادہ حصہ بھی رک جائے گا۔"

ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

نکی ہیلی صہیونیوں کے توپوں کے گولے پر درندگی کا پیغام لکھ رہی ہیں

بات یہ ہے کہ نالین ہیلی (Nalin Haley) اسرائیل مخالف نہیں ہے۔ وہ صہیونی ریاست کی تعریف ایک ایسے ملک کے طور پر کرتا ہے جو اس کے خیال میں 'شریر اور شر انگیز' نہیں ہے! لیکن وہ اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ امریکی مفادات کو اسرائیل کے اوپر صرف نہیں کرنا چاہئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق، دس میں سے تقریبا چھ (59%) امریکی اسرائیلی ریاست کو ناپسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔

امریکی عوام کی اسرائیل کی فنڈنگ ​​روکنے کی خواہش کا ایک بڑا اظہار دنیا کے امیر ترین شہر 'نیویارک' کے 'میئر کے انتخابا' سامنے آیا۔ لوگوں نے ایسے شخص کو ووٹ دیا جو مفت بسوں جیسے وعدے دیتا آیا ہے۔ ٹکر کارلسن نے کہا کہ "ممدانی واحد امیدوار تھے جنہوں نے خارجہ پالیسی اور اسرائیل پر بات کرنے کے بجائے شہر میں اصلاحات کا وعدہ دیا تھا۔"

ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

این بی سی نیوز کے مطابق، امریکہ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4.4 فیصد ہو گئی، جو اکتوبر 2021 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب، ٹرمپ کے خلاف "نو کنگز (No Kings)" کے عنوان سے 7 ملین امریکیوں کے احتجاج میں، زیادہ تر عوامی مطالبات حفظان صحت کے اخراجات اور روز مرہ کی زندگی کے مسائل مرکوز تھے۔

ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

مذکورہ بالا معلومات و اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی عوام اسرائیلی جرائم پر احتجاج کرنے کے علاوہ مالی امداد کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کی مخالفت کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ "پہلی ترجیح امریکہ ہے۔"

ہمارا پیسہ اسرائیل کو مت دو، ہمارے یہاں بھی غریب کم نہیں ہیں، امریکی عوام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha